Monday, February 19, 2018

نادان بکری
ڈاکٹر جمیل جالبی
اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کے لیے وہاں آ نکلی۔
بکری نے لومڑی سے پوچھا، "اے بہن! یہ بتاؤ کہ پانی کیسا ہے؟"
لومڑی نے جواب دیا، "پانی بہت ہی اچھا ہے۔۔۔۔۔ ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں پیا۔ میں نے خود اتنا پی لیا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں بیمار نہ پڑ جاؤں۔"
یہ سن کر پیاسی بکری نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے کنویں میں کود گئی۔
موقع غنیمت جان کر لومڑی پھرتی سے، بکری کے سینگوں کا سہارا لے کر کنویں سے باہر آگئی اور بکری۔۔۔۔
بکری وہیں رہ گئی۔۔۔
٭٭٭
ماہ نامہ ہمدرد نونہال، جولائی ۱۹۹۵ سے لیا گیا۔

Related Posts:

  • مونٹی کرسٹو کا نواب مونٹی کرسٹو کا نواب مسعود احمد برکاتی جہاز کپتان کے بغیر سب سے پہلے ایک چھوٹے سے بچے کی نظر بحری جہاز "فیرون" پر پڑی۔ یہ جہاز کپڑے اور رنگ لے کر مارسیلز  سے آ رہا تھا۔ اس کو دیکھنے کے لیے ایک ہجوم سمندر کے کنارے جمع… Read More
  • اصلی جادو اصلی جادو معراج چینی جادوگر ہوانگ ہو اپنے کمالات دکھانے کے لیے آ رہا تھا۔ اسکول کے سب بچے بہت بےچینی سے اس کے آنے کا انتظار کر رہے تھے ۔ آخر وہ دن آ پہنچا جس کا سب بچوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔ مس عابدہ نے کہا، "میں کل … Read More
  • خوشی کی پری خوشی کی پری نصرت شاہین تارا چارپائی پر لیٹی آسمان کی طرف تکے جا رہی تھی۔ جگ مگ کرتے ستارے آنکھ مچولی کھیل رہے تھے۔ تارا کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگی ہوئی تھی۔ آج اس کی تائی ماں نے پلیٹ ٹوٹ جانے پر اسے روئی کی طرح دھنک … Read More
  • ڈرپوک چڑیلیں ڈرپوک چڑیلیں اظہر علی اظہر "میرے ساتھی چار بجے کے قریب رخصت ہو گئے۔ لاش کے قریب ہی ایک اونچا درخت تھا جس پر میرے ساتھی مچان بنا گئے تھے۔ میں وہاں بیٹھ گیا۔ میں جانتا تھا کہ مجھے کافی دیر انتظار کرنا پڑے گا، کیوں کہ آدم خو… Read More
  • گدھے کے کان گدھے کے کان فاطمہ مسعود ایک بادشاہ تھا۔ اس کی کوئی اولاد نہ تھی۔ اسے بچوں سے بہت پیار تھا۔ وہ اسی وجہ سے بہت اداس رہتا تھا۔ آخر اس نے اس سلسلے میں پریوں سے مدد مانگی۔ اس نے جب پریوں کو اپنا حال سنایا تو پریوں نے کہا کہ ای… Read More

0 comments:

Post a Comment

Popular Posts

Blog Archive